
بیجنگ۔30ستمبر (اے پی پی):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم دفاع اور شہدا تقریب میں اعلیٰ چینی سول و فوجی حکام، سفارتی کور کے ارکان، دفاعی اتاشی، میڈیا نمائندوں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور سفارت خانے کے افسران سمیت دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانہ بجا کر کیا گیا جس کے بعد مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کچھ دیر خاموشی اختیار کی گئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے تقریب سے خطاب میں یوم دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع میں افواج پاکستان کے جوانوں کی بہادری، عزم اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کی مناسبت سے یہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔چین کی سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط روابط بالخصوص دفاعی شعبے میں گہری شراکت داری اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ان کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب میں 1965 کی جنگ کے واقعات پر پریزنٹیشن بھی دی گئی جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کے کارنامے شامل تھے۔ اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں پاک فوج کی کامیابیوں ،قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاونت، امن مشن اور علاقائی استحکام میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔پیپلز لبریشن آرمی (ایئر فورس) کے ڈپٹی کمانڈر ایئر مارشل جیا ژی گانگ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔