سوشل میڈیا پر کسی کا پھیلایا ہوا منظم جھوٹ ایک مرتبہ پھر کسی گھر کی عزت کو تار تار اور ایک معصوم بچی کی زندگی برباد کر گیاافسوس صد افسوس
دکھ بہت ہی دکھ ویلاگرز نے ویلاگز کر دئیے
نامی گرامی صحافیوں اور سیاستدانوں نے سوشل میڈیا پر لکھ ڈالابنا حقیقت جانے محض ایک جھوٹی خبر پر جلوس نکل آۓ توڑ پھوڑ شروع کروا دی گئی
محض وائرل ہونے یا پیسہ کمانے کی ہوس میں آپ لوگوں نے ایک بچی بلکہ اسکے پورے خاندان کے ساتھ حقیقی ریپ کردیاکسی نے لمحہ بھر کو نہیں سوچا کہ اب اُس بیٹی کی زندگی اپنے معاشرے محلے کالج میں کیسے گذرے گی کیوں؟
کیونکہ وہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی آپکی ایک دو دن کی وائرل پوسٹس کے چسکے کا خراج
ایک خاندان اب تمام زندگی ادا کرے
میں دیکھ رہا ہوں
کہ کسی کی زندگی بہتان لگا کر اُجاڑ دینے والوں کی TL وہی قُرآن درود نصیحتوں یا کسی سیاسی شوشے سے پھر سجی پڑی ہے
جیسے انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں
سب نارمل ہےکیوں؟
کیونکہ وہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی تم کیا سمجھتے ہو
کہ یہ جھوٹ پھیلانے والوں کو اللہ معاف کردے گا؟ بلکل نہیں قطعاً نہیں
جس نے ایک لفظ بھی جھوٹ لکھا یا پھیلایا تمہارے پھلاۓ جھوٹ سے جنکی زندگیاں اب سسکیں گی
انکی بدعائیں ہمیشہ تمہارے تعاقب میں رہیں گی تم اپنے آپکو مسلمان کہتے ہو
تُمہیں حکم ربّی ہے کہ برائی کی پردہ پوشی کرو بنا تحقیق بنا سچ جانے جھوٹ مت پھیلاؤ
ورنہ تُم فاسق ہو اور تم نے کیا کر ڈالا؟
نہ صرف جھوٹا پہتان لگایا
پھر اُسے اچھالا
اور کئی زندگیاں تباہ کر ڈالیں کسی کے ہاتھ جھوٹ لکھتے ہوۓ نہیں کانپے کیوں؟
کیونکہ وہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی -دو دن رُک جاتے،کہ تحقیق مکمل ہو جاۓ
آج دو دن گذر ہی گئے نا!
مگر تُم لوگوں نے اپنا اعمال نامہ سیاہ
اور جہنم کی آگ بننے کو ترجیح دی قصور کا واقعہ یاد ہوگا
کیسے عمران خان اور قادری قصور پہنچے تھے
یاد ہے نا؟ یہاں کوئی سچ جاننے کے لئیے اُس بچی کے گھر گیا؟
نہیں
بنا اس بچی سے ملے،بنا اُس بچی کو جانے،بنا اُسکے ماں باپ سے بات کئیے،بنا کسی دعوے ثبوت کے
آپ نے ایک بچی کا ریپ کر دیاکیوں؟
کیونکہ وہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی
جس معصوم کیساتھ کچھ ہوا ہی نہیں
وہ اب ریپ وکٹم کی زندگی گذارے گی
وہ خود یا اُسکے ماں باپ ہزار قسم قرآن اُٹھاتے رہیں
مگر آپ نے گہرا داغ لگا دیا
زندگی برباد کردی
کیوں؟
کیونکہ وہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی
میرا صرف ایک سوال ہے
اللہ سب کی عزتیں محفوظ رکھے آمین
اللہ نہ کرے
اللہ کبھی نہ کرے
اگر خدانخواستہ
ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی
تو جب تک وہ وکٹم خود یا اُسکے ولی پولیس کے پاس نہ جائیں
تب تک تمہارا کیا حق بنتا تھا
اس بات کو اچھالنے کا؟
مگر تم نے اچھالا
کیوں؟
کیونکہ وہ تُمہاری بہن بیٹی نہیں تھی
کسی پر ایسا الزام لگانے سے پہلے
اپنے گھر میں اپنی ماں بہن بیٹی کو دیکھ لیا کرو حرامزادو
جتنی تمہیں اپنی عورتوں کی عزت پیاری ہے
اُسکا 25% ہی دوسری عورت کی عزت کر لو
میرے مُلک میں سیاست صحافت اور سوشل میڈیا ہائپ اب معصوم جانوں کی زندگیاں داغدار کرکے ہوگی
جہاں انسان کو اخلاقی طور پر زبان بند رکھنی چاہیے
وہیں تمہاری زبانئیں کُتے کی طرح باہر نکل آتی ہیں
کیوں؟
کیوں کہ تمہاری بہن بیٹی نہیں تھی
ہاں اگر کوئی وکٹم یا وکٹم کا ولی ریاست کے پاس جاتا
ریاست قانونی کاروائی نہ کرتی
تو بھلے آپ آگ لگا دیتے
جائز تھا
مگر کیا اب تم آگ لگانے کے لئیے
معصوم بیٹیوں جھوٹے بہتان گھڑو گے؟
عزتین تار تار کروگے؟
اللہ کی لعنت ہے تُم پر
یہ شوشہ صرف شنگھائی سمٹ کانفرینس کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کی بدنامی کے لئیے گھڑا گیا
اور بذریعہ سوشل میڈیا 15/16 سال کے بیوقوف ذہن کو استعمال کیا گیا
یہ کام پاکستان میں صرف ایک کلٹ کرتا ہے
جسکا نام ہے PTI
یہ جو بذریعہ سوشل میڈیا
روزانہ تم لوگ اپنا اعمال نامہ گھنٹوں کے حساب سے سیاہ کرتے ہو
یہ عنقریب تمہیں لگ پتہ جاۓ گا
وہ کھڑکتی آگ ہے
جس میں دھکیلے جاؤ گے
کیوں؟
کیوں کہ تمہاری جھوٹی پوسٹس نے کئی ایک کی زندگیاں
ہمیشہ کے لئیے جہنم بنا دی تھیں
اسلئیے تُم بھی جہنم ہی میں جاؤ گے
ذرا تصور کرو
کہ تم گھر سے نکلو
اور کوئی آواز لگا دے
ایندی کُڑی نال ریپ ہویا سی
کیا گذرے گی تُم پر؟
بچی کی عمر 16/17 سال ہوگی
اور وہ یہ طعنہ کم از کم 60/70 سال سُنے گی
اسکے بہن بھائی بھی تقریباً اتنے ہی سال یہ طعنہ سُنیں گے
اُسکے ماں باپ رہتی زندگی تک 20 سال 30 سال
یہ سب بہت سے زیادہ کافی ہے
تمہارے جہنم کی کنفرم ٹکٹ کے لئیے
کیونکہ تُمہاری وجہ سے اُنکی زندگی جہنم ہوئی
بلکل درست لکھا صحیح نشان دہی کی
بہت خوب 👏👏👏
ایک Aspect رہ گیا ہے اور وہ ہے صوبائی حکومت کا کردار
ہماری مریم بی بی کا کردار ۔ جو کہ صحیح طور پہ ادا نہیں کیا گیا
جھوٹ لکھنے والے، جھوٹ بکنے والے سب آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ مریم صاحبہ ایک ٹویٹ کرنے کے بعد خاموش ہوگئیں۔ انکی سیاسی مصلحتیں انکے گھروں کو آگ لگا ہی رہی تھیں اب عوام بھی اسکا نشانہ بن رہی ہے