ہفتہ 19 اکتوبر 2024, 10:32 صبح
راولپنڈی(اُمت نیوز)بانئ پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 9 بجے کا وقت مقرر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بانئی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، اب ان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما 26 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کریں گے۔