فائل فوٹو
پیر 18 نومبر 2024, 4:10 شام
اسلام آباد: سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پہلے بھی کہتے رہے کہ اٹک پل پار نہیں کر پائیں گے لیکن ہم نے کیا، ہم پہلے بھی پہنچے تھے اور اس بار بھی پہنچیں گے ۔
انھوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کچھ عرصے سے سیم باتیں کرتے آ رہے ہیں ، مجھے نہیں معلوم کہ ان کی یادداشت کو کیا ہوا ہے ؟جب تک احتجاج کے اہداف حاصل نہیں ہوں گے اس دفعہ وہاں سے اٹھیں گے نہیں۔
انھوں نے کہاکہ رہ گیا یہ کہ خواجہ آصف اور دیگر وزیر کیا کہہ رہے ہیں تو ریکارڈ نکال لیں ۔ خواجہ آصف کون ہوتے ہیں کہ یہ کہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔اگر ایسا ہے بھی تو آپ کو کیا تکلیف ہے آپ کو تو خوش ہونا چاہیے۔