فائل فوٹو
پیر 18 نومبر 2024, 5:13 شام
راولپڈی: توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پراس کے ضمانتی مچلکے ضبط کرلیے جائیں گے۔
بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی۔