ہفتہ 23 نومبر 2024, 11:30 صبح
بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔
گاڑیاں بلوچستان اسمبلی کےافسران کو دی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سے کاٹی جائے گی۔
گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو آئندہ سال25 جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔