ہفتہ 30 نومبر 2024, 11:53 صبح
پشاور (اُمت نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 2 دسمبر کو طلب کر لیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے صوبائی کابینہ اجلاس کے لیے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ہائیکورٹ میں 10 ججز کی آسامیوں کی تخلیق ایجنڈے میں شامل ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جیلوں میں سکیورٹی آلات خریدنے کے لئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی محکموں کے مختلف ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے امور بھی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔