ہفتہ 30 نومبر 2024, 11:51 صبح
لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے بچے مار ڈالے، میرے پاس مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ اب ہم سے لاشوں کا پوچھ رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے، ان جانوں کا حساب ہوگا، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، وہ کہہ رہی ہیں کہ شاباش پنجاب آپ نہیں نکلے۔
ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کئے، ہم نے تو انہیں نہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکنوں پر ظلم کا حساب لے گی، چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔