فائل فوٹو
جمعہ 27 دسمبر 2024, 3:35 شام
      آخری اپ ڈیٹ جمعہ 27 دسمبر 2024, 3:35 شام
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے سبب پارہ 8 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، رات گئے کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے، ہفتے اور اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت یک عدد (سنگل ڈیجٹ) 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ صوبے بھر میں سردی جب کہ لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں شدید سردی کی لہربرقرار رہ سکتی ہے۔