راولپنڈی، 27 دسمبر (اے پی پی) شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید میجر محمد اویس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر شکر گڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ، اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں، اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
"ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔