29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، "غم کی اس گھڑی میں، ہمارے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں اور عوام اور جمہوریہ کوریا کی حکومت کے ساتھ ہیں۔”
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیجو ایئر کی پرواز 2216 اتوار کی صبح موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوگئے۔
بوئنگ 737-8AS، جو کہ 175 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد کے ساتھ بنکاک سے روانہ ہوا تھا، لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔