وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل پر حملے کو ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس نے ہمیشہ ہمت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔