پیر 30 دسمبر 2024, 10:39 صبح
اٹک (اُمت نیوز) اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ فتح جنگ انٹرچینج کے قریب پیش آیا، حادثے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔