فائل فوٹو
پیر 30 دسمبر 2024, 3:22 شام
      آخری اپ ڈیٹ پیر 30 دسمبر 2024, 3:34 شام
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو سزا سنائی جانی ہے، القادر اور توشہ خانہ ٹو کیس عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔
علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، بانی نے پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں، بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔