وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار اور صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی صحافی برادری کا جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے باڈی کا کردار جاری رکھیں گے۔