ہفتہ 4 جنوری 2025, 10:07 شام
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت یا کسی ادارے کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کسی سیاست دان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سول نافرمانی ختم کرنے سمیت کوئی مطالبہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے 45 لاپتا افراد کا ذکر کیا کوئی فہرست نہیں دی، پی ٹی آئی اب تک تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیدی ہونے کا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں، جرم کی نوعیت پر ہے۔