ایم پی ایز کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں، وزرا ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے، فائل فوٹو
اتوار 5 جنوری 2025, 3:07 شام
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزرا ءسے قلمدان واپس لے لیے ۔
وزیراعلی نے صوبائی وزرا عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکئی کو وزارت سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی ایز کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزرا ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزرا صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گاؤں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گاؤں میں گزار لیتے ہو۔اگر آپ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جاؤ، کابینہ میں ایسے وزرا کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسائل حل کرسکیں۔