فوٹوآئی ایس پی آر
بدھ 8 جنوری 2025, 8:44 شام
راولپنڈی: 6 اور 7 جنوری 2025 کو ضلع کرک میں فتنہ الخوراج کےدہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس حوالدار عباس علی شہید (عمر 38 سال، ساکن ضلع غذر)، نائیک محمد نذیر شہید (عمر 37 سال، ساکن ضلع سکردو) اور نائیک محمد عثمان شہید (عمر 37، ساکن ضلع اٹک) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اورعمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔