فوٹو مقامی میڈیا
جمعہ 10 جنوری 2025, 8:17 شام
چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق چمن ریلوے اسٹیشن روڈ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دیں۔