ہفتہ 11 جنوری 2025, 12:10 شام
پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی،پرواز پی کے 750 صبح 7:20 اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ ہوئی۔
پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق 20:32 پر روانہ ہوئی تھی۔
دوسری طرف قومی ایئرلائن کی پرواز کاساڑھے چار سال کے تعطل کے بعد پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال پر کیک کاٹ کر خیر مقدم کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے روانہ ہونیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فور نائن تین سو سترہ مسافروں اور عملے کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی اور آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے مقررہ وقت پر پیرس پہنچی ہے ۔