تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، فائل فوٹو
اتوار 12 جنوری 2025, 5:14 شام
کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کرخاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔
ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اورکچرے میں آگ لگی تھی۔