فائل فوٹو
اتوار 26 جنوری 2025, 2:25 شام
کوئٹہ: ضلع خضدار میں راولپنڈی جانے والے مسافر بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خضدار سے 35 کلومیٹر دور ایم 8 روڈ کھوڑی کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم روڈ کے کنارے کھڑی کار میں نصب تھا، جیسے ہی مسافر کوچ وہاں سے گزری ریموٹ سے بم دھماکہ کیا گیا جس سے کوچ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور 7 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر اور جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز مزید کاروائی کررہی ہے۔