بدھ 29 جنوری 2025, 10:52 صبح
اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا۔
زرتاج گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صاحبزداہ حامد رضا کے گھر پر حملہ کر کے مذاکراتی کمیٹی پر حملہ کیا گیا ،8 فروری کا دن دوبارہ آنے والا ہے، 8 فروری کو سارے پاکستان نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کیا تھا، ہم نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو حکومت نے کمزوری سمجھا، پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔