لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں۔
عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان کے نام زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے نام زیر غور آئیں گے، اجلاس میں اسد محمود عباسی، اسماء حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا ۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ ، حسن نواز مخدوم، ہُما اعجاز زمان، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وائیں، ملک محمد اویس، ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ، قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع ذیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی ، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔