![پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی،دفعہ 144 نافذ پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی،دفعہ 144 نافذ](https://i0.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/6-6.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
![پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی،دفعہ 144 نافذ پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی،دفعہ 144 نافذ](https://ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/6-6.jpg)
جمعہ 7 فروری 2025, 11:14 شام
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، کل ہر قسم کے جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔