![انوسٹر کتیکٹ ایونٹ میں اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش انوسٹر کتیکٹ ایونٹ میں اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش](https://i2.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/1-13.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
اسلام آباد میں منعقدہ انوسٹر کنیکٹ ایونٹ نے پاکستان کے فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے پیش کیا۔ 50 سے زائد سٹارٹ اپس اپنے جدید آئیڈیاز کی نمائش کے ساتھ، اس تقریب نے ملک کی بڑھتی ہوئی انٹرپرینیورشپ کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
انویسٹر پیچز ایونٹ کا ایک قابل ذکر پہلو تھا، جہاں پانچ بہترین اسٹارٹ اپس نے اپنے انقلابی آئیڈیاز کو ماہر سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا۔ ان پیچز نے سرمایہ کاری کے امکانات، جدت کے دائرہ کار، اور مارکیٹ کی وسعت پر بامعنی تبادلہ خیال کیا، جس سے ابتدائی سطح کے اسٹارٹ اپس کے لیے ٹھوس مواقع پیدا ہوئے ۔ مجموعی طور پر، 50 سے زائد ممکنہ اسٹارٹ اپس کو صنعت کے ماہرین اور وینچر کیپیٹلسٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، مسٹر نجی بن حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جدت اور معاشی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، لیکن اسے مکمل طور پر تب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جب تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو مؤثر طور پر ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے انٹرپرینیورز کی معاونت کرے گا اور انہیں اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ضروری وسائل، رہنمائی اور سرمایہ کاری فراہم کرے گا۔
ایونٹ میں پینل مباحثے بھی شامل تھے جن میں انکیوبیٹرز کے اسٹارٹ اپ کامیابی میں کردار اور ڈیپ ٹیک سرمایہ کاری کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ‘ کیا آپ وینچر کیپیٹلسٹ کے لیے قابلِ سرمایہ کاری ہیں؟’ کے عنوان سے ایک فائر سائیڈ چیٹ بھی منعقد ہوئی، جس میں سرمایہ کاروں نے اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
انوسٹر کنیکٹ ایونٹ کا اختتام ون آن ون آفس آورز کے ساتھ ہوا، جہاں اسٹارٹ اپس کو براہ راست سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا، جس سے تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات مزید مستحکم ہوئے۔ یہ ایونٹ پاکستان کو اختراع اور سرمایہ کاری کے ایک بڑھتے ہوئے مرکز کے طور پر اجاگر کرنے میں کامیاب رہا، اور ایک متحرک کاروباری مستقبل کی راہ ہموار کی.