![کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول](https://i2.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/10-7.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
![کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول](https://ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/10-7.jpg)
اتوار 9 فروری 2025, 8:38 شام
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ گورنر رہیں گے اور وہ کہیں نہیں جارہے۔
اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے، ایم کیو ایم گورنر ہاؤس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے، ایم کیو ایم ڈسپلن والی پارٹی ہے، ایسے عناصر کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت فیصلے کریں گے۔