![کویت و عراق کی بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کویت و عراق کی بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت](https://i1.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/7-8.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
![کویت و عراق کی بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کویت و عراق کی بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت](https://ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/7-8.jpg)
اتوار 9 فروری 2025, 8:21 شام
کویت اور عراق نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
فلسطینیوں کے جائز حقوق کےلیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر عراق نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔
بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔