![پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم](https://i1.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/13-8.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
![پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم](https://ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/13-8.jpg)
منگل 11 فروری 2025, 10:48 صبح
ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی
جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔
بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دوسرے متعلقہ اداروں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔