![عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع](https://i1.wp.com/ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/12-9.jpg?w=1024&resize=1024,0&ssl=1)
![عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع](https://ummat.net/wp-content/uploads/2025/02/12-9.jpg)
منگل 11 فروری 2025, 10:44 صبح
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
جج افضل مجوکا نے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر اپنے دلائل دیں میں اسی مہینے ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ مقدمات تھانہ کوہسار، رمنا، ترنول ، کراچی کمپنی اور سیکریٹریٹ میں درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔