

جمعرات 20 فروری 2025, 11:07 صبح
موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔
موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔