
اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس سے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی مسلسل غیر حاضری موضوع بحث بن گئی، شبلی فراز نے کہا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے ان پر عمل نہ ہوا۔ چیئرمین سینیٹ ایوان کی عزت کے لیے خاموشی سے لڑ رہے ہیں، ہم چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہم سب مل کر سید یوسف رضا گیلانی کو منائیں گے۔
سینیٹ اجلاس پریزائیڈنگ افسرعرفان صدیقی کی زیرصدارت جاری ہے، شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دعائے مغفرت کرائی گی۔ دعائے مغفرت سینیٹر شہادت اعوان نے دعائے مغفرت کرائی۔
پریزائیڈنگ افسرعرفان صدیقی نے ایوان میں کہا کہ پنجاب اوربلوچستان کےدرمیان کوئی منافرت نہیں، دہشت گردی کے واقعات منافرت نہیں پھیلا سکتے۔
شبلی فراز نے وزرا کی عدم موجودگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات کےدوران وزراءایوان میں موجود نہیں ہیں۔ جس کے بعد سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر دیا۔
پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ وزرا ایوان میں نہیں ہیں، تھوڑی دیر بعد وقفہ سوالات دوبارہ لیں گے۔
شبلی فرازن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ایوان میں مسلسل نہیں آرہے، چیئرمین سینیٹ کا ایوان سے غیرحاضر رہنا سمجھ سے باہر ہے، چیئرمین نے اعجازچوہدری کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے تھے۔ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوا، چیئرمین سینیٹ ایوان کی عزت کیلئے خاموشی سے لڑرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر کی بے توقیری کی، ہم چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے کوشش کی ڈپٹی چیئرمین کی بھرپورحمایت کریں، ڈپٹی چیئرمین قانون کونہیں سمجھتے تھے پھربھی سپورٹ کیا۔
شبلی فراز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مقام سب کیلئے برابر ہوتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین کا رویہ جارحانہ اور متنازع ہوتا جا رہا ہے، کے پی سینیٹرز کی ایوان میں نمائندگی دی جائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کواپوزیشن سےمعافی مانگنی چاہیے، اپوزیشن کے معطل سینیٹرز کو بحال کیا جائے۔
پریذائیڈنگ افسرنے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کومل کرمنائیں گے، حکومت اوراپوزیشن کے سینیٹرز منانے جائیں گے۔