

ہفتہ 22 فروری 2025, 11:08 صبح
کرک میں تھانہ خرم کے ایس ایچ او پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہیڈکوارٹر سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔
پولیس نے طوطکی کے پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔