

ہفتہ 22 فروری 2025, 10:53 صبح
اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔