

فوٹو مقامی میڈیا
اتوار 23 فروری 2025, 7:54 شام
لوئر کرم: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز نے گرینڈ آپریشن کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے گیے جبکہ پاراچنار جانے والی کانوائے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کاعمل جاری ہے، پانچ ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی کا علاقہ محصور ہے۔
دوسری جانب سماجی رہنماؤں نے بتایا کہ رمضان کے لیے لائے جانے والاسامان بگن مندوری میں لوٹا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے خوراک و علاج کا بندوبست کیا جائے، کانوائے کی لوٹ مار سے متاثر ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔