

پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، فائل فوٹو
اتوار 23 فروری 2025, 7:18 شام
اسلام آباد: نیب کے آفیسر وقاص احمد کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیب آفیسر وقاص احمد کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی، لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔متوفی نیب آفیسر وقاص احمد تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔