

ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، فوٹو سوشل میڈیا
اتوار 23 فروری 2025, 6:53 شام
کراچی میں ریلی کے دوران مشتعل کارکنان نے پولیس سے ہاتھا پائی کے دوران، مشتعل کارکنان نے ڈنڈے چلادیے۔
دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے پریس کلب پردھرنا دیا۔
کراچی میں شارع فیصل پرریلی کے دوران سپاہی ایس ایس پی ساؤتھ کومشتعل افراد سے دور لے گئے، جھگڑے میں ایس ایس پی ساؤتھ کا گن مین شفیق زخمی ہوگیا۔
مرکزی شاہراہ پر جناح برج کے پاس پولیس اوررینجرزکی نفری پہنچ گئی۔ ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔پولیس نے شیلنگ کرکے شارع فیصل کو کلیئر کردیا۔