

منگل 25 فروری 2025, 11:12 صبح
اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی جاری ہے اور آج دن بھر وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم صبح سے ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسلام آباد میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 2 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔