محمد اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے،فائل فوٹو
منگل 8 اکتوبر 2024, 7:55 شام
اسلام آباد: دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتا چل گیا۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
محمد اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے، جو شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ان پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیش جاری ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو 10 اکتوبر کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن خدا یار کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔