پیر 14 اکتوبر 2024, 11:37 صبح
لاہور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی۔
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر 5 لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہوچکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست دہندگان کے کوائف کی تصدیق کا عمل بروقت اور تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے 34 ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔