وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا، فائل فوٹو
پیر 14 اکتوبر 2024, 10:17 شام
اسلام آباد: حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی، اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے طبی معائنے کیلئے حکومت تیار ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر حکومت کی پیشکش پر مشاورت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔