منگل 15 اکتوبر 2024, 10:23 صبح
لاہور(اُمت نیوز)قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا موقع نظر آرہا ہے۔ وہ ہمیشہ سے بھارت سے اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں۔
لاہور میں بھارتی صحافی برکھا دت کو انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر مودی ایس سی او کانفرنس کیلیے پاکستان آتے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔