فائل فوٹو
بدھ 16 اکتوبر 2024, 5:41 شام
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
بھارت کیلیے واپسی پر اپنے بیان میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔