اسلام آباد:چیک ریپبلک کے سفیر لڈسلاف اسٹین ہو بِل ‘ ہوزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کررہے ہیں’ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکل چرتووا بھی موجود ہیں
ہفتہ 26 اکتوبر 2024, 11:30 صبح
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)چیک ریپبلک کے سفیر لڈسلاف اسٹین ہو بِل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکل چرتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی مواصلات کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔بات چیت کے دوران ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکیورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلاتی نظام میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فہد ہارون نے پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں ممالک نے ڈیجیٹل تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے ڈیجیٹل شعبے میں پائیدار ترقی کے لئے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی۔