وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ضلع غذر کے گاؤں ببر میں 2022 کے سیلاب کے متاثرین کے لیے نئے تعمیر شدہ مکانات کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اگست 2022 میں علاقے کے اپنے آخری دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا۔ تاہم انہوں نے نئے مکانات کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ گھر بڑی محنت سے بنائے گئے ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ مسائل یا کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی کی توثیق کی جانی چاہیے۔
وزیراعظم نے انتظامیہ کو الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشینوں سمیت ضروری سہولیات سے آراستہ اسکول، کھیل کے میدان اور ڈسپنسری کی تعمیر فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اسکول کی تعمیر کی نگرانی کریں۔
مزید برآں، وزیر اعظم نے رہائشیوں کو دھوئیں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے نو تعمیر شدہ گھروں میں چمنیاں لگانے پر زور دیا۔
اس موقع پر اپنے تاثرات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گھروں کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
(ٹیگس سے ترجمہ)شہباز شریف