– اشتہار –
اسلام آباد، 09 نومبر (اے پی پی): قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فیڈرل سروس ٹربیونل (ایف ایس ٹی) کے ارکان کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبدالقیوم اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار کو فیڈرل سروس ٹربیونل کا جوڈیشل ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکٹو ممبران تقرری کی بھی منظوری دی۔
– اشتہار –