منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے، فائل فوٹو
بدھ 13 نومبر 2024, 8:11 شام
لندن: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن گراؤنڈ اسٹیشن پر گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے لندن میں پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو حقیقی ہے۔ذرائع خواجہ آصف کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔