وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی چیلنج بن چکی ہے اور اسے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اکیلے اس سے نمٹ نہیں سکتا۔
انہوں نے یہ بات آج ہنگری میں سوئس مائیگریشن منسٹر کرسٹین شرنر برنر، یورپی یونین مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز کے چیف جوہانس لوچنر، انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے سربراہ مائیکل اسپنڈیلیگر سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کا مقابلہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
محسن نقوی نے یورپی یونین اور مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنز کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پائیدار اقدامات آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے وفود اور اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے، متعلقہ اداروں کے افسران کے لیے خصوصی تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ