– اشتہار –
چارسدہ، 14 نومبر (اے پی پی): جمعرات کی صبح اکون ڈھیری میں پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خودکش تھا یا بم دھماکہ۔ حملے میں ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
– اشتہار –