فائل فوٹو
اتوار 17 نومبر 2024, 6:53 شام
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں، میں کل ہی برطانیہ سے آیا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، حکومت لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے بجائے کرسی بچا رہی ہے، صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی، لیکن قیام امن پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جاری ہے، انسانی حقوق کی مالی ہو رہی ہے، آج کسی کو بھی پکڑیں تو 90 دن تک رکھ سکتے ہیں، اپنے ملک میں لوگوں کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔